مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں، مریم اورنگزیب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ گزشتہ دو روز سے جاری بیانات محترمہ مریم نواز نے نہیں دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ مریم نواز نے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا، جیل میں ملاقات کے دوران مریم نواز کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہ کیا جائے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ کوئی بھی خبر بلا تصدیق نہ چلائی جائے، قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے ابہام پھیلانا مناسب نہیں۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ صرف ترجمان مسلم لیگ نون کا جاری کردہ بیان نشر اور شائع کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment