پنجاب کابینہ میں توسیع، 12 نئے وزراء نے حلف اٹھالیا

پنجاب کابینہ میں مزید توسیع ہوگئی، 12 نئے وزراء نے حلف اٹھالیا، گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے وزراء سے حلف لیا۔
پنجاب کابینہ کے حلف اٹھانے والے نئے وزراء میں پیرسید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم بھروانہ ،سید حسین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل،محمد اخلاق شامل ہیں ۔
پنجاب کی کابینہ میں آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوار حسین وڑائچ ،اعجاز مسیح،محمد اختر، محمد خالد محمود اور جہانزیب کچھی نے بھی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔

Comments (0)
Add Comment