کلثوم نواز کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ آج ویسٹ منسٹر کونسل سے جاری ہوگا

لندن:نوازشریف فیملی کو سابق خاتون اول کلثوم نواز کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ آج ویسٹ منسٹر کونسل سے مل جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد کلثوم نواز کی میت پاکستان لے جانےکے لئے پاکستانی ہائی کمیشن سے ’این او سی ‘بھی لینا ہوگا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ گزشتہ روز 68 برس کی عمر میںلندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کرگئی تھیں۔
کلثوم نواز کی میت کو پاکستان لانے کےلئے ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف لندن روانہ ہوگئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول کی نمازہ جنازہ جمعہ کو لاہور میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں جاتی امرا میں سسر محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیاجائے گا۔

Comments (0)
Add Comment