اقوام متحدہ کومداخلت کا حق حاصل نہیں، میانمار فوجی سربراہ

 

ینگون: میانمار کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو ان کے ملک میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مِن آنگ ہلیانگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیاجب چند روز پہلے ہی اقوام متحدہ نے ان کے اور کئی دیگر اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف نسل کشی کے الزامات کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوج کی مبینہ طور پر پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے لاکھوں روہنگیا مسلمان ہجرت کرتے ہوئے بنگلہ دیش جانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment