غیرملکی اکائونٹس اور اثاثے کا معاملہ،کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:پاکستانیوں کے غیر ملکی اکائونٹس اور اثاثوں کا معاملہ سپریم کورٹ نے کیس سماعت کےلئے مقرر کردیا ہے ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ منگل کو غیر ملکی اکائونٹس اور اثاثوں کے معاملے پر سماعت کرے گا۔
عدالت نے چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اور اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا ہےجبکہ چیئرمین ایف بی آر ،ڈی جی ایف آئی اے ،ڈی جی آئی بی اور سیکریٹری ایس ای سی پی کو بھی نوٹس بھیجے گئے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سربراہی میں بنائی گئی خصوصی کمیٹی پیشرفت سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کرے گی ۔