کراچی میں آج پارہ 40 ڈگری تک جانےکا امکان

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شہر بھر میں سورج خوب آگ برسائے گا، جب کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں رک گئی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں گرمی میں اضافے کا سبب بنیں گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں پیر تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔