پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ایک روزہ میچ آج ہوگا، شاہین دوسرے ون ڈے میں کیویز سے شکست کا بدلہ لینے کیلئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج ابوظہبی میں دوسرے ون ڈے میں مد مقابل ہوں گی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میدان نیوزی لینڈ کے نام رہا تھا، دوسرا میچ بھی شیخ زید اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

ایک صفر سے خسارے کے بعد دوسرے میچ میں فتح ہی گرین شرٹس کا مورال بحال کرسکتی ہے۔

ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی، سرفراز احمد نے شکست کا ذمہ دار اوپنرز اور ٹاپ آرڈرز کو ٹھہرایا تھا۔