اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 2 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 115 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 23 روپے مہنگا کرکے نئی قیمت 1361 روپے مقرر کی گئی ہے۔