کولمبیا میں کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی

کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی جب کہ 65 افرادزخمی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں کار بم دھماکے کے نتیجے میںہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا پولیس اکیڈمی کے باہر ہوا جہاں پولیس نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور گاڑی روکنے کے بجائے پولیس اکیڈمی کے گراؤنڈ میں گھس گیا اور تھوڑی دیر بعد دھماکا ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر حملہ آور بھی دھماکے میں مارا گیا تاہم دھماکے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کولمبین حکومت کی جانب سے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور ملک میں 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ صدر کا کہنا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لائیں گے۔

کولمبیا میں کار بم دھماکہ