ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کی گاڑی کو حادثہ

برطانوی ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی تاہم حادثے میں شہزادہ فلپ محفوظ رہے ۔

بکنگھم محل کے ترجمان نے بتایا کہ شہزادہ فلپ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس دوران وہ زخمی ہونے سے محفوظ رہے تاہم اس حادثے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہزادے کی گاڑی کو حادثہ سینڈنگم اسٹیٹ کے قریب پیش آیا اور ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکراگئی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ احتیاطا شہزادہ فلپ کا اسپتال میں طبی معائنہ بھی کیا گیا ہے۔

شہزادہ فلپشہزادہ فلپ گاڑی کو حادثہ