ہمارا کرنٹ اکاؤنٹس کا خسارہ مستقل بڑھتا جارہاہے،احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹس کا خسارہ مستقل بڑھتا جارہاہے جبکہ حکومت کہتی ہے کہ ہم اس پر قابو پالیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ حکومت نے بغیر سوچے سمجھے روپے کی قیمت میں کمی کردی ، اس کے اثرات عوام نے روز بھگتنے ہیں جو آتے رہیں گے ، حکومت کو اپنی سوچ بدلنی چاہئے جوملا ہے اس کو آگے لیکر چلے ۔
انہوں نے کہا کہ جو احتجاج تحریک انصاف کی جانب سے کیا گیا تھا ، ہم نے اپوزیشن میں آکر اس احتجاج کا دسواں حصہ بھی نہیں کیا ، روپے کی قدر میں کمی سے حج اخراجات کی مد میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیاہے ۔