چینی شہری غریب بچیوں کو پیسے دیکر شادیاں کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
چینی شہری غریب بچیوں کو پیسے دیکر شادیاں کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

چینی شہریوں کا پاکستانی خواتین سے شادی کے بعد جسم کے اعضا نکالنے کا انکشاف

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں انکشاف ہوا ہے کہ چینی شہری پاکستانی خواتین سے شادی کے بعد ان کے جسم کے اعضا نکال لیتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں رکن اسمبلی رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دیہات میں خواتین بہت سخت ہیں، خواتین ہی نہیں مردوں پر بھی تشدد ہوتا ہے۔

رانا ثناءاللہ کی مردوں پر تشدد کی بات پر کمیٹی اجلاس میں قہقہے گونج اٹھے، رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق کا بل اپنے وزیر کو پیش کرنے کا کہا گیا تو وہ بھاگ گیا تھا۔

ممبر کمیٹی شنیلا رتھ نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں خواتین چینی شہریوں سے شادیاں کر رہی ہیں، چینی شہری غریب بچیوں کو پیسے دیکر شادیاں کر رہے ہیں اور شادی کے بعد ان کے جسم کے اعضا نکال لیتے ہیں۔

اس موقع پر لعل چند نے بتا یا کہ چینی شہری جعلی طور پر مسلمان بن کر بچیوں سے شادیاں کررہے ہیں جب کہ ہندو بچیوں کے مسلمان ہوجانے کے جعلی سرٹیفکیٹ بھی بنائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج کل چینی شہریوں کی پاکستانی خواتین کے ساتھ شادیوں کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتیں ہیں۔