ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

عمران خان کےماضی کےدعوےاوروعدےانکاپیچھا نہیں چھوڑیں گے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: عمران خان نے جتنے یوٹرن لیے، پورے پاکستان کو پتا ہے،عمران خان کے مُڑ کے پیچھے دیکھنے میں صرف شرمندگی و رسوائی ہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہعمران خان کے ماضی کے دعوے اور وعدے ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،عمران صاحب مُڑ کے دیکھنے میں آپ کے لیے صرف شرمندگی و رسوائی ہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو سارا ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے تو غیر ملکی سرمایہ کاری کہاں سے آئے گی؟ لوگوں نے ٹیکس دینا بند کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو الیکٹرک کار نہیں روٹی چاہیے، ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھروں  کے وعدے کر کے عوام سے روٹی بھی چھین لی گئی ہے اور 9 ماہ کی نالائقی اور نااہلی سے غریب لوگ ایک وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر، آئی ایم ایف کا ہو تو ظلم کیسے نہ ہو؟ رمضان سے پہلے پیڑول مہنگا کر کے چولہے بند کرنے پر خان صاحب کو عوام سے معافی مانگی چاہیے۔