سونے کی قیمت میں مزید 1200روپے فی تولہ اضافہ

سونے کی  قیمت میں مزید 1200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر69 ہزار200 روپے کی سطح پرآگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر اضافے کے ساتھ 1286  ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، اور اس کے ساتھ ہی پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1200 روپے اور  1 ہزار 28 روپے اضافہ کردیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 69 ہزار 200 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 59  ہزار 328 روپے ہوگئی