کراچی میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنادی گئی

حساس اداروں نے کراچی میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنادی ، تین خود کش جیکٹس برآ مد ، دو دہشت گرفتار کرلیے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں بڑی دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی ہے ، حب میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے دہشت گردوں کے دو سہولت کار گرفتار کرلیے گئے ۔

حساس اداروں نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں سے تین خود کش جیکٹس برآمد کرلیں، سہولت کاریہ خود کش جیکٹس بلوچستان کے راستے حب لائے تھے اور حب سے یہ جیکٹس کراچی لے جانا چاہتے تھے ۔