چیئرمین نیب کو بدنام کرنے کے تانے بانے وزیر اعظم ہاﺅس سے ملتے ہیں

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے جو ویڈیوز لیک ہوئی ہیں ، ان کے تانے بانے وزیر اعظم ہاﺅس سے ملتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نفیسہ شاہ نے کہاکہ جس چینل پر چیئر مین نیب سے متعلق رپورٹ چلی اس کا چینل کامالک وزیراعظم کا معاون خصوصی ہے ،چیئرمین نیب نے اپنے انٹرویومیں کہا تھا کہ اگر میں حکومت کے دو بندے گرفتار کرلوں تو حکومت گرجائے گی۔

انہوں نے کا کہ نیب سے متعلق پیپلز پارٹی کا موقف وہی ہے ، لیکن نیب کے چیئر مین کی ذاتی زندگی پر جو حملہ ہواہے ، اس کا وزیر اعظم ہاﺅ س سے تعلق ضرور ہے ، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب اور وزیراعظم کا گٹھ جوڑ اب بھی موجودہے لیکن دو دن پہلے نیب چیئر مین نے اپنے انٹرویومیں حکومت پر جو ہاتھ ڈالے اس کے بعد چیئرمین نیب کے حوالے سے جو ویڈیوزلیک ہوئی ہیں ان کے تانے بانے وزیراعظم ہاﺅس سے ملتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس عمل کی انکوائری ہونی چاہیے اور پتہ چلے کہ یہ ویڈیوز لیک کیسے ہوئیں۔