پاک فوج خطرات سے نمٹنے کیلیے تیار ہے۔آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلیے قومی سطح پر جواب دینے کی ضرورت ہوتی ہے، پاک فوج دیگر ریاستی اداروں سے تعاون کر کے ان خطرات سے نمٹنے کیلیے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی اور وار کورس کے شرکاءسے خطاب کیا۔

انہوں نے ملکی سلامتی کو در پیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلیے موثر حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے، خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلیے قومی سطح پر جواب دینے کی ضرورت ہوتی ہے، پاک فوج دیگر ریاستی اداروں سے تعاون کر کے ان خطرات سے نمٹنے کیلیے تیار ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی سلامتی ودفاع کے لیے پرعزم ہے اور عوامی حمایت کے ساتھ ملکی دفاع کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔