شہبازشریف سےمولانا فضل الرحمن کی اہم ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اہم ملاقات کی۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات شہبازشریف کی رہائش گاہ 96 ایچ ماڈل ٹائون میں ہوئی۔ جس میں ملکی سیاسی صورت حال اورحکومت کے خلاف آزادی مارچ پر بات چیت کی گئی جبکہ مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف کو آزادی مارچ کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان آزادی مارچ کے طریقہ کاراورممکنہ نتائج پر مشاورت کی گئی۔

لیگی رہنما سردار ایاز صادق، رانا تنویر، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور جے یو آئی ف کے رہنما مولانا امجد خان اور مولانا غفور حیدری ملاقات میں شریک تھے۔ اس موقع پر مولانا شاہ احمد نورانی کے بیٹے اویس نورانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور کرفیو کے نفاذ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق امورپربھی مشاورت کی۔

Comments (0)
Add Comment