وزن کی وجہ سے نثار کی ٹانگوں نےبھی کا م کرنا چھوڑ دیا۔فائل فوٹو
وزن کی وجہ سے نثار کی ٹانگوں نےبھی کا م کرنا چھوڑ دیا۔فائل فوٹو

سرگودھا کا16سولہ ہیوی ویٹ نوجوان

سرگودھا میں ایک سولہ سالہ لڑکے کا وزن 200 کلو تک پہنچ گیا ہے۔ موٹاپے کی وجہ سے نہ وہ چل سکتا ہے اور نہ ہی رات کو سکون کی نیند سو پاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 107جنوبی کےرہائشی محمد خالد کے سولہ سال کے بیٹے نثار احمد کا وزن تیزی سےبڑھ رہا ہے۔ 8سال کی عمر میں پُراسرار بیماری کے بعد نثار کا وزن بڑھنا شروع ہوا تھا اوراب 200 کلو تک ہوچکا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ وزن کی وجہ سے نثار کی ٹانگوں نےبھی کا م کرنا چھوڑ دیا ہے، تکلیف اس قدر ہوتی ہے کہ وہ ساری ساری رات جاگتا رہتا ہے۔

نثار کے والد کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں نثار کے مرض کا علاج نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اُن کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وہ کہیں اور سے اُس کا مہنگا علاج کراسکیں۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بیٹے کا علاج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نثار کی خواہش کہ وہ بھی عام بچوں کی طرح کھیل سکے۔