ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی

ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی،سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دسمبر میں اپنی ٹیسٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری دیدی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کاشیڈول جاری کر دیا گیا،‏ ‏سری لنکن ٹیسٹ ٹیم دسمبرمیں پاکستان آئےگی۔

بتایا گیا ہے کہ ‏آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز راولپنڈی اورکراچی میں ہوں گے، ‏پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبرتک راولپنڈی میں کھیلا جائےگا جبکہ ‏دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائےگا۔ دو میچز کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے شاندارخبر ہے، سیریز اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم بھیجنے پرسری لنکا کے مشکور ہیں۔

‏‏دوسری جانب چیف ایگزیکٹو سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ہم دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں، ‏یقین ہے ٹیسٹ کرکٹ کیلیے پاکستان میں حالات سازگار ہیں۔‏

Comments (0)
Add Comment