مریم نوازدسمبر کے پہلے ہفتے میں باہر چلی جائیں گی

سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی باہر جانے کی درخواست دے سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بعد مریم نواز بھی باہر چلی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز باہر جانے کے لیے 3 سے 5 دسمبر کے درمیان درخواست دیں گی۔

مریم نواز نے اپنی ضمانتی رقم جمع کروا دی ہے۔لہذا وہ انہی دنوں میں عدالت سے ریلیف ملنے کی درخواست کریں گی۔اللہ کرے کہ نواز شریف صحت یاب ہو جائیں لیکن اگر ان کی طبعیت خراب رہی تو پھرایک بیٹی کو باپ کے پاس جانے کی اجازت دینا آسان ہو گا۔

مریم نواز شریف کے دیگر قواعد ضوابط پورے ہیں بس ان کا پاسپورٹ نہیں لہذا وہ واپس لینے کی درخواست کریں گی۔

Comments (0)
Add Comment