رواں سال 2021 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ڈیڑھ فیصد رہے گی۔فائل فوٹو
رواں سال 2021 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ڈیڑھ فیصد رہے گی۔فائل فوٹو

موڈیز نے پاکستانی معیشت پررپورٹ جاری کردی

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیزنے پاکستانی معیشت پررپورٹ جاری کردی،رپورٹ میں موڈیزنے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کردیا،موڈیز نے پاکستان کا ریٹنگ آﺅٹ لک بی 3 برقراررکھا۔

موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہترہوئی،مستقبل میں ادائیگیوں کی صورتحال مزید بہترہوگی۔

موڈیز رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں بتدریج اضافہ ہورہاہے،رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ روپیہ کمزورہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھا۔

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیزکی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ پر وفاقی وزیراسدعمر بھی میدان میں آگئے،اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کا آوَٹ لک منفی سے مستحکم کردیا،موڈیز نے مستحکم کرنے والے اقدامات کی کامیابی کوتسلیم کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسد عمر کاکہناہے کہ فنانسنگ تک رسائی اوراخراجات میں کمی کو بہتربنانے میں مددملے گی۔