میری کینڈین شہریت کو لے کر بہت سی باتیں کی گئیں۔فائل فوٹو
میری کینڈین شہریت کو لے کر بہت سی باتیں کی گئیں۔فائل فوٹو

تانیہ ایدروس گوگل سے مستعفیٰ۔اہم عہدہ سنبھالنے پاکستان پہنچ گئیں

وزیراعظم عمران خان آج ڈیجیٹل پاکستان کے منصوبے کا افتتاح کرنے جارہے ہیں اوراس کی سربراہی تانیہ ایدروس کریں گی جو گوگل کے سینئرایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دے کرپاکستان پہنچ گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق گوگل کی سینئر پاکستانی ایگزیکٹو تانیہ ایدروس مستعفیٰ ہوکرسنگا پور سے پاکستان پہنچ گئی ہیں ، جو پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل وژن کی سربراہی کریں گی۔

ان کا کہناتھا کہ میں 20 سال سے بیرون ملک مقیم تھی اور پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی، جب یہ حکومت آئی تو لوگوں کو محسوس ہوا ملک جا کر کچھ کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین سے اہم رابطے ہوئے، حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی منصوبے سے آگاہ کیا، منصوبے کے تحت 5 اہم مرحلوں پر کام تیز کیا جائے گا، عوام کی انٹرنیٹ تک رسائی اور روابط کو فروغ دیا جائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ انٹر نیٹ کی رسائی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے ، ملک میں ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر قائم کیا جائے گا تاکہ کام تیزاور بہترہو، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر بنانا حکومت کا کام ہے، وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کی طرف جائیں، پاکستان کی 70 ملین آبادی انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہے، پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے شعبے میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

تانیہ ایدروس کا کہنا تھا ای گورنمنٹ سے حکومتی فیصلوں کو پیپرلیس بنایا جائے گا، عوام کو چھوٹی چیزوں کے لیے لائنوں میں کھڑا کر دیا جاتا ہے، فنگر پرنٹس کے باوجود لائنوں میں کھڑا رکھنے کا جواز نہیں، شہری کی شناخت کو ڈیجیٹل طریقے سے استعمال کیا جائے گا

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل اسکلنگ سے نوجوانوں کو معیاری اسکلز ملیں گی، کاروبار کے لیے بینکنگ نظام، سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول دیں گے۔