شرح سود میں اضافہ ممکن ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔فائل فوٹو
شرح سود میں اضافہ ممکن ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک نے ذخائر میں اضافے کی خوشخبری سنا دی

ترجمان سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ 29 نومبر کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے ہیں جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ رواں مالی سال زر مبادلہ کے ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہواہے جبکہ واجبات میں 1.95 ارب کی کمی آئی ہے،یہ کمی جولائی تا اکتوبر 2019 کے درمیان آئی ہے ۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہناتھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔ زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر 155 ارب 99 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہیں ۔