اگلے مرحلے میں پنجاب کے تمام شہریوں کو صحت کارڈ دیے جائیں گے
اگلے مرحلے میں پنجاب کے تمام شہریوں کو صحت کارڈ دیے جائیں گے

ادارے خسارے میں ملے،5 سال تک یہ بات کہتا رہوں گا۔وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ 5 سال تک بھی یہ کہتے رہیں گے کہ انہیں ادارے خسارے میں ملے، ان کی ساری توجہ معیشت کی بہتری پر ہے اوراب عالمی ادارے معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم ہاﺅس میں ڈیجیٹل پاکستان وژن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی توجہ معیشت بہترکرنے پر ہے،انہیں پاکستان کے تمام ادارے خسارے میں تھے اور5 سال تک بھی آپ لوگ میرے منہ سے یہ بات سنیں گے کہ ہمیں ادارے خسارے میں ملے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ معاشی حالات بہتربنانابہت بڑا چیلنج تھا لیکن موجودہ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پالیا ہے، عالمی ادارے حکومت کی مثبت معاشی کارکردگی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ کرپشن ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتی ہے، کرپشن اوپر سے شروع کرنے والے بیرون ملک چلے گئے ہیں ، جب ڈالر لندن منتقل ہو رہے ہوں تو روپے پر اثر پڑتا ہے ۔

ڈیجیٹل پاکستان وژن کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ای گورننس سے عوام کی زندگیوں کو آسان بنائیں گے،بدعنوانی کے خاتمے کےلیے ای گورننس ناگزیر ہے، اداروں میں اصلاحات کی کوشش کرتے ہیں لیکن مزاحمت ہوتی ہے۔