میں نے ہمیشہ سچ بیان کیا ہے اور آئندہ بھی حق اور سچائی پر ڈٹا رہوں گا، جاوید میانداد
میں نے ہمیشہ سچ بیان کیا ہے اور آئندہ بھی حق اور سچائی پر ڈٹا رہوں گا، جاوید میانداد

وزیراعظم صاحب!کرکٹ کا حشر بھی دیکھ لیں۔میانداد

پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین اور سابق کپتان جاوید میانداد نے موجودہ کرکٹ کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہی دیکھ لیں اُنہوں نے ملک میں کرکٹ کا کیا حشر کیا ہوا ہے۔

 جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند کرنے سے ہماری کرکٹ کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے۔

اُنہوں نے آسٹریلیا میں شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کا ذمے دار کپتان اظہرعلی کو ٹھہرانا درست نہیں، اُنہوں نے کہا کہ اگر پوری ٹیم ہی صرف 70 اسکور کرکے آؤٹ ہوجائے تو اِس میں کپتان کیا کر سکتا ہے۔

جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بہترین وکٹ کیپر ہیں، اُن کو ٹیم سے نکال کر اُن کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد بہترین وکٹ کیپر ہیں، اور اُن کی ٹیم میں واقعی جگہ بنتی ہے، سرفراز کو قومی کرکٹ ٹیم سے نکال کر اُن کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

جاوید میانداد نے اپنی گفتگو کے آخر میں مصباح الحق کے عہدے پر بات کی اور کہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ تین عہدے دینا اُن کی سمجھ سے باہر ہے۔