چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے۔فائل فوٹو
چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے۔فائل فوٹو

چوہدری نثار اہم کردار ادا کرنے کیلیے متحرک

سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارمقررہ وقت پر دوبارہ نظرآئیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف لندن میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے معاملات طے کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی شیڈو کابینہ بنا لی ہے جس میں مریم اورنگزیب کو وزیراطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حزب اختلاف کی دوسری جماعتوں سے بھی رابطے میں ہے اور یہ لوگ اہم ترین قانون سازی کے موقع پرحکومت کے لیے مشکلات پیدا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس بات پر خوش نہیں ہیں کہ شہباز شریف باہرکیسے گئے، وہ کئی منصوبوں کا افتتاح تو کر رہے ہیں مگران کا ذہن کسی دوسری جانب ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور شہباز شریف بھی ان کی دیکھ بھال کی غرض سے ان کے ہمراہ ہیں۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ اسلام آباد کی ہوائیں آج کل خوشگوار نہیں ہیں اور وہ جادو ٹونے کی گرفت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں ادویات دی جا رہی ہیں۔ اُن کی صحت بہتر نہیں ہو رہی اور علاج کی غرض سے امریکہ لے جانا پڑے گا۔