پاکستان بار کونسل کا 19دسمبر کو ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد ہائی کورٹ بارکے سیکریٹری عمیر بلوچ کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس اورلائسنس معطلی پر پاکستان بار کونسل بھی میدان میں آگئی، پاکستان بار کونسل نے 19 دسمبر کو توہین عدالت کیس کی سماعت کے روز ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی۔

وکلا نے 19 دسمبر کو توہین عدالت کیس سماعت تک چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ہائی کورٹ بارکی جنرل باڈی میں قرارداد منظورکرلی گئی جس میں کہا گیا کہ وکلا احتجاجاً چیف جسٹس کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے

سیکریٹری عمیر بلوچ کے لائسنس کی بحالی تک چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت کا بائیکاٹ رہے گا، 19 دسمبر کو ملک بھر کے وکلا نمائندے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوں گے، عمیر بلوچ کے لائسنس معطلی معاملے پر تمام پاکستان کے وکلا متحد ہیں۔

تین نئے ججز کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے وکلا کے لائسنس ایک ماہ کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔