بڑھتی ہوئی کرپشن اورقرضوں نے ملکی معیشت کوتباہ کردیا۔فائل فوٹو
بڑھتی ہوئی کرپشن اورقرضوں نے ملکی معیشت کوتباہ کردیا۔فائل فوٹو

نوٹوں پرایکسپائری ڈیٹ لکھنے کی تجویز

حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلیے نوٹوں پرایکسپائری ڈیٹ لکھنے کی تجویزپرغورشروع کردیا ہے۔تفصیل کے مطابق بڑھتی ہوئی کرپشن نے ملکی معیشت کو جہاں تباہ کیا ہے وہاں پاکستان کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔

حکومت نے اس کا حل نوٹوں پرایکسپائری ڈیٹ لکھنے سے نکالنے کی تجویزپرغورشروع کردیا ہے 50، 100، 500، 1000، 5000 کے نوٹوں پر5 سال کی ایکسپائری ڈٰٹ  کی تجویزہے اوراس سلسلہ میں ایک تجویز یہ بھی ہے کہ نوٹوں پرکم از کم 10 سال کی ایکسپائری ڈیٹ ڈالی جائے۔