کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد275 ہے۔فائل فوٹو
کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد275 ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں سب سے زیادہ کیس صدر کے علاقے سے رپورٹ ہوئے

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ سب سے زیادہ کیسزکراچی میں صدر کے علاقے سے رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 64 ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ 58 کیس گلشن اقبال، 35 نارتھ ناظم آباد اورگلبرگ میں 17 کیس رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ جمشید ٹاو¿ن 15، ملیر 10،سائٹ گڈاپ کورنگی اورلانڈھی سے 2،2 کیس رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق شہر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد275 ہے جن میں 64.18 فیصد مرد اور35.82 فیصد خواتین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 650 سے زائد ہے جبکہ ایک شخص کرونا سے جاں بحق ہوا،اس کے علاوہ صوبے بھر میں کرونا وائرس سے 54 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔