مفتیان پاکستان کہیں گے تو قضا روزہ رکھوں گا۔فائل فوٹو
مفتیان پاکستان کہیں گے تو قضا روزہ رکھوں گا۔فائل فوٹو

متحد نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اوروفاقی وزیرخالد مقبول صدیقی نے خبردارکیا ہے کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں،ایسے موقع پر بھی متحد نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں لاک ڈاؤن واحد راستہ ہے تاہم اس سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل نکالنا حکومت کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہر صورتحال میں اپنی ذمے داری پوری کی اوروہ قرض اتارے جو واجب بھی نہ تھے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی سینکڑوں ایمبولنس ہیں لیکن چلانے کیلیےپیسے نہیں۔انہوں نے کہا کہ تھیلی سیمیا کے بچوں کیلیے خون کے عطیات جمع کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

ایم کیوایم رہنما نے بتایا کہ ہمارے پاس بڑی تعداد میں راشن جمع ہوگیا ہے،عوام ہمارا ساتھ دے رہے ہیں، اب کارکنان  گھرگھرجا کرراشن پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جب راشن تقسیم کریں گے لوگوں کو قطارنہیں لگانی پڑے گی۔ خالد مقبول کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سے کہوں گا اندازے سے بل بنا کر نہ بھیجیں۔