فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق ایم پی اے سردار عاطف کا قاتل بیٹا گرفتار

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سردارعاطف مزاری کے مفرور قاتل بیٹے باسط مزاری کو گھوٹکی سے گرفتارکرلیا گیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر فرخ علی کے مطابق سابق ایم پی اے کے قتل میں ملوث ان کے بیٹے عبد الباسط مزاری کو محلہ محبوب شاہ سے گرفتارکیا گیا، ملزم روجھان میں اپنے والد کے قتل کے بعد خانپورکے علاقے چاچڑاں شریف میں روپوش تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی تو ملزم فرارہوتے ہوئے پکڑا گیا، کارروائی میں راجن پور، رحیم یار خان اور گھوٹکی پولیس نے حصہ لیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عاطف مزاری کو 27 مئی کو روجھان میں ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔مقتول کے دوسرے بیٹے نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ اس کے بھائی کا ذہنی توازن صحیح نہیں تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔