امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے بڑھ گئی۔فائل فوٹو
امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے بڑھ گئی۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا سے اموات3 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز

دنیا  بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 64 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہوگئی اور3 لاکھ 78 ہزار314 افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ 29 لاکھ  سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 369 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 18 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 5لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اورکیسزکی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ 30 ہزار341 سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔

برطانیہ میں دو لاکھ 76 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور39 ہزار489 سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 75 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 33 ہزار 997 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار833 سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار8 سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔

کورونا سے اسپین میں مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار127 ہوگئی ہے اور 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 618 سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے۔

ایران میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار942 سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار سے تجاوزکرگئی۔

ترکی میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار564 سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار سے بڑھ گئی۔

بھارت میں بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد199,356 تک پہنچ گئی اوردنیا بھر میں دسویں نمبر پرآگیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد5ہزار610 سے تجاوزکرگئی۔