اپوزیشن لیڈر کو لیگل نوٹس بھیجے مگر مجھے جواب نہیں دیا گیا۔فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر کو لیگل نوٹس بھیجے مگر مجھے جواب نہیں دیا گیا۔فائل فوٹو

سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں درس و تدریس نہیں ہو گی۔سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی کوئی اجازت نہیں ہو گی۔اسکول واحد جگہ ہوگی جو ہم سب سے آخر میں کھولیں گے۔

محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہوبے والے فیصلے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نجی تعلیمی اداروں کو آن لائن ایجوکیشن شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ان تمام اسکولز کو مکمل طور پر ایس او پیز پرلازمی عمل درآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نجی اسکولز اپنے اساتذہ کو جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے بلوا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکولزکھولنے اورنجی اسکولز میں کلاس پروموشن سے متعلق سب کمیٹی بنا دی گئی ہے جو تمام صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی تجاویز پیش کرے گی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے یکم جون کے بعد بھی تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھرکے تمام امتحانی بورڈز کو یکم جون کے بعد ایس او پیز کے تحت دفاتر کھولنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 12 مئی کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں صوبے بھرکے تمام نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رہیں گے۔