پارٹیشین سے پہلے یا بعد میں پانی کے مسئلے پر کبھی جھگڑے نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
پارٹیشین سے پہلے یا بعد میں پانی کے مسئلے پر کبھی جھگڑے نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

مراد علی شاہ نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کافیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسلام آباد روانہ ہو گئے،انہوں نےکل نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کافیصلہ کیا ہے،وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ اورمشیرقانون مرتضیٰ وہاب ہمراہ ہوں گے۔

یادرہے کہ نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ کوکل طلب کیاہے، مرادعلی شاہ کوجعلی اکاو¿نٹ اورسولرلائٹس کیس میں طلب کیاگیاہے وزیراعلیٰ سندھ کو تمام متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کوتیسری بارطلب کیاگیاہے جبکہ وہ ایک بار نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں ،نیب نے سیکیورٹی انتظامات کیلیے اسلام آباد پولیس کوخط لکھ دیا،خط میں کہاگیا ہے کہ نیب دفتر کے باہرسیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔