گرہن بارہ بجکر پچیس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔فائل فوٹو
گرہن بارہ بجکر پچیس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔فائل فوٹو

پاکستان سمیت متعدد ممالک میں آج رات چاند گرہن ہو گا

ماہرین فلکیات کے مطابق پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب چاندگرہن ہوگا اور اسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں گرہن دیکھا جاسکے گا اورکراچی میں نوے فیصد رنگ فائر نظر آنے کا بھی امکان ہے۔
ڈائریکٹر اسپپس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق چاند گرہن پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب دس بجکر پینتس منٹ پر لگے گا۔ گرہن بارہ بجکر پچیس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور دو بجکر چار منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

اس سے قبل رواں برس10 جنوری کو بھی چاند گرہن لگا تھا جس کو پاکستان، بھارت، افریقہ، مغرب اور آسٹریلیا سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں دیکھا گیا۔  چاند گرہن کا آغاز شب دس بجکر سات منٹ پر ہوا ہے اور علی الصبح دو بجکر 12 منٹ تک جاری رہے رہا۔