تمام مساجد میں نمازیوں نے ماسک اور سنیٹائزر سے ہاتھ صاف کرکے نمازادا کی۔فائل فوٹو
تمام مساجد میں نمازیوں نے ماسک اور سنیٹائزر سے ہاتھ صاف کرکے نمازادا کی۔فائل فوٹو

سعودی عرب میں ڈھائی ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی

سعودی عرب میں ڈھائی ماہ بعد نماز جمعہ کی ادا کی گئی جس میں ملکی اورغیر ملکی افراد نے سماجی فاصلے کے ضوابط کے تحت نمازِ جمعہ ادا کی.

سعودی دارالحکومت ریاض سمیت سعودی عرب کی تین ہزار869 مساجد میں نماز جمعہ کی ادا کہ گئی جس میں ملکی و غیر ملکی افراد نے شرکت کی، اس موقع پر علما کرام کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیراورحکومتی اقدامات پرعمل کرنے کا درس دیا گیا اورکہا کہ وبا سے پہلے خود کو بچانا ہے اور پھر دوسروں کو بھی سماجی فاصلہ رکھ کر اس سے محفوظ رکھنا ہے۔

تمام مساجد میں نمازیوں نے ماسک اور سنیٹائزر سے ہاتھ صاف کرکے نمازادا کی اوراللہ کے حضور دعاء کی کہ اللہ جلد اس وباء سے دنیا کو محفوظ بنا دے،مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں بھی نماز جمعہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔