کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو
کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو

نیب نے مرادعلی شاہ کو تحریری سوالنامہ بھیج دیا

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو نیب کی جانب سے تحریری سوالنامہ بھیج دیا گیا۔

نیب کی جانب سے سوال نامے میں پوچھا گیا ہے کہ بطور وزیر خزانہ آپ نے روشن سندھ پروگرام میں سیکریٹری فنانس کی تجاویزکو نظراندازکیوں کیا؟،روشن سندھ پروگرام فزیبلیٹی کے بغیر شروع کیوں کیاگیا؟۔

چیف سیکریٹری کے پی سی ٹو کے تحت فزیبلٹی کی نشاندہی پر بھی توجہ کیوں نہیں دی گئی ؟،ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے سولر لائٹس کو”غیرمعیاری “کہا اسے بھی نظراندازکیوں کیاگیا؟۔

نیب کی جانب سے سوالنامے میں مزید پوچھا گیا ہے کہ کیایہ درست ہے سندھ ہائیکورٹ کی قائم کمیٹی کو بھی منصوبے پر مطمئن نہیں کر پائے تھے ؟کیایہ درست ہے اسکینڈل کے ماسٹر مائنڈشرجیل میمن کی ایما پرآپ نے فنڈز جاری کیے؟،سوالنامے میں کہاگیا ہے کہ شرجیل میمن من پسند کمپنیوں کو ٹھیکہ دے کرکک بیکس وصول کرچکے ؟،شرجیل میمن کیساتھ کرپشن میں ملوث ملزم پلی بارگین سے رقم واپس بھی کرچکے کیا،کہیں گے؟۔

وزیراعلیٰ سندھ کو دو ہفتے میں تحریری جواب نیب راولپنڈی کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ،نیب کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی دوبارہ طلبی کافیصلہ تحریری جواب کی روشنی میں کیاجائے گا۔