شہبازگل آج انتہائی گھبرائے اورپریشان دکھائی دے رہے تھے۔فائل فوٹو
شہبازگل آج انتہائی گھبرائے اورپریشان دکھائی دے رہے تھے۔فائل فوٹو

جہانگیر ترین اپنے بیٹے کے ساتھ لندن جاچکے۔عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عید کے بعد سے ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، صرف ایک دن میں کورونا سے 97 افراد جاں بحق ہوئے،عمران خان جب سے آئے ہیں ان کی نالائقی اور غفلت کی سزا ملک بھگت رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگوکے دوران وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا وہ صادق اورامین ہے جو جعلی ہے، صادق اورامین خان جتنے جھوٹ بول کرآیا آج اس کی قیمت پاکستان بھگت رہا ہے، یہ کتنے امین ہیں آج الیکشن کمیشن ان سے پوچھ رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اپنے بیٹے کے ساتھ لندن جاچکے ہیں،ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا گیا، یہاں کے ٹارزن کہتے ہیں ہم کارروائی کریں گے، آپ آٹا چینی اور لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 21 مئی کو عثمان بزدار کے نام خط لکھا، خط میں ہے کہ بغیر پیپرا رول ٓ یہ کیسے چیزیں خرید سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چندہ بھی ہم دیں، کورونا سے لڑیں بھی ہم اور مریں بھی ہم عمران خان کچھ نہ کریں، یہ عجیب قانون ہے کہ عمران خان کےلیے اور شہبازشریف شریف کےلیے اور ہے ، ہم ایسے قانون کو نہیں مانتے جو ان کےلیے اور ہے اپوزیشن کےلیے اور ہو۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری تعاون نہیں کر رہے تھے لیکن ان کا کیس ختم کیا گیا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بابر اعوان کیس سے بری ہو گئے راجا پرویز اشرف آج بھی کیس بھگت رہے ہیں۔