امریکا میں اموات ایک لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئیں۔فائل فوٹو
امریکا میں اموات ایک لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئیں۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا 4لاکھ زندگیاں نگل گیا

عالمگیر وبا نے 213 ممالک 4 لاکھ 2 ہزار241 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 70 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار 253 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 34 لاکھ 13 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 706 اموات ہوئیں جس سے امریکا میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 112,096 ہو گئی ہے جبکہ 19 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 22 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 7 لاکھ 51 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,401 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 97 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا سرفہرست ملک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 204 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 40,465 ہو گئی ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
برازیل وہ ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اور اب اس نے ہلاکتوں میں فرانس اور اسپین کے بعد اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
برازیل ہلاکتوں کی تعداد میں تیسرا ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 36,044 ہو گئی ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 6 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 910 ہلاکتیں ہوئیں۔

اٹلی میں کرونا 33,846 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے اور 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد افرادوائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 1 لاکھ 65 ہزار مریض صحت یاب ہوئے اور300 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72 اموات ہوئیں۔

فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,142 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسزکی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔ اسپین میں 27,135 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسزکی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

روس میں 4 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5 ہزار725 سےزائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار7 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد ایک لاکھ 85 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے۔

ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار648 سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار340 ہوگئی ہے۔

ایران میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار209 سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے تجاوزکرگئی۔

بھارت میں بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد2لاکھ،37 ہزار543 تک پہنچ گئی اوردنیا بھرمیں چھٹے نمبر پرآگیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد6 ہزار650سے تجاوزکرگئی۔