ٹرالر میں سوار 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ ڈرائیور ڈوب کر ہلاک ہو گیا، سیکٹر کمانڈر
ٹرالر میں سوار 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ ڈرائیور ڈوب کر ہلاک ہو گیا، سیکٹر کمانڈر

مری میں جیپ کھائی میں گرنے سے7 افراد جاں بحق

مری میں جیپ کھائی میں گرنے سے7 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے جبکہ چارسدہ میں گاڑی نہر میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مری میں لورہ سے بٹنگی گاوں جانے والی مسافر جیپ کیری چنالی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد موقع پر جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب چارسدہ کے علاقے خان کلی میں گاڑی نہر میں گرگئی، ماں اور 2 بیٹیوں کی لاشیں اوروالد کو زندہ نکالا گیا جبکہ بچی کی تلاش جاری ہے۔