گزشتہ دنوں بھی وہ کورونا کا شکار رہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج رہے ۔ فائل فوٹو
گزشتہ دنوں بھی وہ کورونا کا شکار رہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج رہے ۔ فائل فوٹو

 بانی متحدہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے بانی متحدہ کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز احمد نے جائیداد ضبطگی کیلیے درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت(اے ٹی سی) میں دائرکردی ۔

درخواست میں بانی متحدہ، افتخار حسین، محمد انوراورکاشف خان کامران کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے مؤقف اپنایا ہے کہ بانی متحدہ، افتخار حسین، محمد انوراورکاشف کو عدالت عمران فاروق قتل کیس میں اشتہاری ہے۔ چاروں ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہوئے، جائیدادیں بحق سرکار ضبط کی جائیں۔