کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ ہے۔فائل فوٹو
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ ہے۔فائل فوٹو

امریکہ نے پاکستان کو100 جدید وینٹی لیٹرزفراہم کردیے

امریکہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کو100 جدید وینٹی لیٹرز فراہم کردیے۔

وفاقی دارالحکومت میں موجود میں امریکی سفارت خانے نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پرلکھا ہے کہ کورونا سے لڑنے کے لیے پاکستان کو اسٹیٹ آف دی آرٹ وینٹی لیٹرزفراہم کیے گئے ہیں۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ ہے۔ وینٹی لیٹرزملک بھرکےاسپتالوں میں نصب ہوں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل وینٹی لیٹرزکی مالیت 30 لاکھ ڈالرز ہے۔

اس قبل پاکستان نے امریکی افواج کو کورونا سے بچاؤ کیلیے حفاظتی سامان کا تحفہ دیا تھا۔ سامان سے بھرا سی ون تھرٹی امریکی افواج کے حوالے کیا تھا۔