امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی۔فائل فوٹو
امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں پھر تیزی آ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں ایک بار پھر تیزی آ گئی۔ ایک ہی روز میں دو لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو گئے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

دنیا بھر میں ایک دن میں کورونا سے متاثرہ افراد کا سب سے بڑا ریکارڈ سامنے آ گیا۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 5 لاکھ 25 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ 61 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے مزید 589 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 28 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہوگئی۔

برازیل میں کورونا سے مزید 601 افراد کی موت کے بعد برازیل میں اموات کی تعداد 62 ہزار45 سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15لاکھ2,424 سے زائد ہو گئی ہے۔

روس میں 6 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور9 ہزار859افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت میں 6 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پرآ گیا ہے، جہاں کورونا سے 18 ہزار241 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 28 ہزار 220 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار9 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ  83 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار818سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ  41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار368سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار45 سے تجاوزکرگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 920ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل مریض 2 لاکھ 84 ہزار 43 ہو گئے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 29 ہزار189 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں 2 لاکھ 38 ہزار 770 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار260 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل واقعات 2 لاکھ 35 ہزار 211 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار752 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ وہاں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 97 ہزار 225 تک جا پہنچی ہے۔