مونس علوی نے کے الیکٹرک کو وفاق کی جانب سے مزید بجلی دینے پر وفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا
مونس علوی نے کے الیکٹرک کو وفاق کی جانب سے مزید بجلی دینے پر وفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا

کراچی والوں کیلیے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی

حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا اور نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

اجلاس میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے 3.72 ملین خاندانوں کو امداد دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، پروگرام کے تحت 29.72 ارب روپے بارہ ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کیے جائیں گے، ای سی سی نے 37 لاکھ 25 ہزار درخواست دہندگان کیلیے 29.72  ارب روپے کی کیش ٹرانسفرکی منظوری دی ہے۔