75ہزار 266ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے چار ہزار 201کی حالت نازک ہے ۔فائل فوٹو
75ہزار 266ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے چار ہزار 201کی حالت نازک ہے ۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزارتک جا پہنچی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار191 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 93 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے،جبکہ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 98 ہزار 352 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 274 تک جا پہنچی۔

سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 92 ہزار306 ، پنجاب81 ہزار317، خیبر پختونخوا 27 ہزار 843، بلوچستان میں 10 ہزار 766، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 545 اور آزاد کشمیر میں کوروناکیسز کی تعداد ایک ہزار 288 ہوگئی۔

اعداد و شمارکے مطابق ملک بھر میں ایکٹیو کیسز سے زیادہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 4 ہزار 736 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 830 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 98 ہزار 444 ہے۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 93 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 712 ہو گئی۔

پنجاب میں کورونا زدہ مریضوں کی تعداد سندھ سے کم ہے تاہم اس صوبے میں اس وائرس سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے، پنجاب میں کورونا سے ایک ہزار 871 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سندھ میں ایک ہزار501، خیبرپختونخوامیں ایک ہزار20، اسلام آباد میں 134، بلوچستان میں 123، آزاد کشمیرمیں 35 جبکہ گلگت بلتستان میں 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔