رویت ہلال کمیٹی حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جیّد علما سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ہے، وفاقی وزیر پیر نورالحق کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل
رویت ہلال کمیٹی حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جیّد علما سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ہے، وفاقی وزیر پیر نورالحق کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

مندرکی تعمیر کا فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کرے گی

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مندرکی تعمیر کا فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کرے گی۔

عید گاہ شریف میں وزیر مذہبی امورنورالحق قادری کا اتحاد امت کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ تضادات کا شکار ہے، فرقہ ورانہ ماحول کو دیکھتے ہوئے حکومت کی خواہش ہے کہ تمام علما کرام کو ایک صفحے پرلایا جائے۔

وزیر مذہبی امورنے کہا کہ اسلام آباد میں مندر کیلیے حکومت نے فی الحال کسی قسم کے فنڈز نہیں دیے  اوراس کے متعلق فیصلہ بھی وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے اور تمام تر سماجی اور مذہبی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

اقلیتی ارکان پارلیمنٹ نے وزارت مذہبی امور کو بھی مندر کی تعمیر کیلیے فنڈ زکی درخواست کی تھی تاہم  وزارت مذہبی امور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تعمیر کیلیے فنڈز جاری نہیں کرتی ۔

فی الحال ہندو برادری مندرکاسنگ بنیاد اور تعمیر اپنے وسائل سے کر رہے ہیں تاہم انہوں نے حکومت سے فنڈز کی اپیل بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ ہندو ارکان اسمبلی نے2017 میں عبادت گاہ کی تعمیر کیلیے ہیومن رائٹس کمیشن میں درخواست دی تھی۔  وزارت انسانی حقوق کی درخواست پر وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے 2020 میں مندر کیلیے جگہ الاٹ کی۔

ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ حکومت اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی اور مشاورت حاصل کرے گی تاہم اسلام آباد میں مذہبی عبادت گاہوں کیلیے جگہ کی فراہمی کی ذمے داری سی ڈی اے کی ہے۔

ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلیے اسلام آباد کے سیکٹرایچ نائن ٹو جگہ مختص کی گئی ہے۔ مندر کی جگہ کے دو اطراف میں مسلمان، قادیانی اور عیسائیوں کے قبرستان ہیں جب کہ کچھ فاصلے پر عسائی برادری کی بستی ہے۔