بھارت میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار303 سے بڑھ گئی ہے۔فائل فوٹو
بھارت میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار303 سے بڑھ گئی ہے۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں پھر تیزی آ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں ایک بار پھر تیزی آ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ14 لاکھ سے تجاوزکرگئی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 5 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کی اموات ہو چکی ہیں جبکہ 64 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے مزید 214 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 36 ہزار سے زائد ہوگئی۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 155 افراد کورونا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد برازیل میں اموات کی تعداد 64 ہزار365 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

روس میں گزشتہ روز کورونا کی وجہ سے 168 افراد کی موت واقع ہوئی جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار161 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔

بھارت میں 6 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار303 سے بڑھ گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ دو لاکھ  41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد دو لاکھ 97 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 99 ہزار سے زائد ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 192 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 91 ہزار 847 ہو گئے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 30 ہزار366 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 52 ہزار 165 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 408 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 37 ہزار 878 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 858 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 929 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 474 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 712 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 93 ہزار932 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکزاورگھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 29 ہزار 830 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔