آئندہ دنوں میں پاکستان میں بھی وبا میں دوبارہ اضافے کا قوی امکان ہے۔فائل فوٹو
آئندہ دنوں میں پاکستان میں بھی وبا میں دوبارہ اضافے کا قوی امکان ہے۔فائل فوٹو

ڈاکٹر ظفرمرزا بھی کورونا کاشکار ہو گئے

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا خود بھی کورونا کاشکار ہو گئے،ڈاکٹر ظفرمرزا نے خودکو قرنطینہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے معاو ن خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا،معاون خصوصی صحت نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کہ مجھے کورونا وائرس کی معمولی علامات تھیں ،تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہوں ،قوم سے اپیل ہے کہ مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔