بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو
بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو

عمران خان کاہر لمحہ ملک پربھاری ہے۔شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت سے ملک نہیں چل ر ہا،عمران خان کوگھرجاناہوگا، عمران خان کاہر لمحہ ملک پربھاری ہے،کوئی لیڈرملکی مسائل حل کرسکتاہے تووہ نوازشریف ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے حکومت سے ملک نہیں چل رہا،عمران خان کو گھر جانا ہوگا، جنہوں نے ملکی ترقی کیلیے کام کیا وہ آج ملزم بن گئے، پٹرول بحران سے اربوں کا فائدہ اٹھایا گیا، ملک میں بحران موجودہ حکومت کی وجہ سے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے، حکومت کو آئینہ دکھانا ہے، کوئی لیڈر ملکی مسائل حل کرسکتا ہے تو وہ نواز شریف ہے، ملکی مفاد کی خاطر سب کو اکٹھا ہونا ہوگا، مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں سستی بجلی فراہم کی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ریفرنس کرپشن کا نہیں، ایم ڈی پی ایس اوکی تعیناتی کا ہے، ایم ڈی پی ایس او3 سال عہدے پر تعینات رہے، ایک شخص نے ایمانداری کے ساتھ ملک کی خدمت کی،ایم ڈی پی ایس اوکی تعیناتی پرسوال اٹھائے گئے۔